ملتان(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ملتان بورڈ و کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے نہم کے پہلے سالانہ نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب ہونے والے تمام طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ محنت اور لگن ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی بھی یقینی بنائی گئی تاکہ امتحانات کا انعقاد شفاف ماحول میں ہو سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام طلباء اپنی محنت جاری رکھیں اور مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کریں۔اس موقع پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم قریشی،کنٹرولر امتحانات سعید احمد بھٹی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔