ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں آٹو موبائل انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے برانڈ جیٹور نے جنوبی پنجاب کے اہم شہر ملتان میں اپنی نویں آفیشل 3S ڈیلرشپ کا افتتاح کر دیا ہے ، جیٹور ملتان کے نام سے قائم کی جانے والی اس ڈیلرشپ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں شہر کی نمایاں و ممتاز سماجی، کاروباری، طبی اور بینکنگ سیکٹر کی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی، تقریب کے دوران جیٹور کے دو جدید ماڈلز، جیٹور ڈیشنگ اور ایکس 70 پلس کی باقاعدہ رونمائی کی گئی ،شرکاء نے دونوں گاڑیوں کو نہایت دلچسپی سے دیکھا اور ان کی جدت، ڈیزائن اور فیچرز کو سراہا۔