• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسفین گولیوں کی غیر قانونی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت کے پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز ونگ نے گندم ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال ہونے والی زہریلی ایلومینیم فاسفائیڈ گولیوں کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ شاہد حسین نے احمد پور شرقیہ میں واقع ایک پنسار سٹور پر چھاپہ مارا جہاں مالک محمد جہانزیب رجسٹریشن اور ڈیلر شپ انوائس کے بغیر غیر قانونی طور پر فاسفین گولیاں فروخت کر رہا تھا، جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔کارروائی کے دوران بھاری مالیت کی غیر قانونی ایلومینیم فاسفائیڈ گولیاں برآمد کر کے پولیس کے حوالے کر دی گئیں جبکہ ایف آئی آر کے اندراج کے لیے استغاثہ تھانہ احمد پور شرقیہ میں دائر کر دیا گیا۔
ملتان سے مزید