• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے زیر اہتمام ملتان میں فیلوز موٹ اور ظہرانے کی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر ) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے زیرِ اہتمام ریجنل سینٹر ملتان میں فیلوز موٹ اور ظہرانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کی صدارت کالج آ ف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے صدرپروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کی۔ تقریب میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے فیلوز، فیکلٹی ممبران، اور دیگر مہمانوں نے بھرپور شرکت کی،پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان نے ورکشاپس کی تنظیم نو پر روشنی ڈالی‘ جبکہ پروفیسر ڈاکٹر ابرار اشرف علی اور پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے تربیتی پروگرامز سے متعلق تفصیلات بیان کیں، تقریب کے اختتام پر صدر سی پی ایس پی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بھرپور شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔
ملتان سے مزید