• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنزیومر کورٹس کا سابقہ نظام ختم،سیشن ججز بطور صارف جج سماعت کرینگے

ملتان (سٹاف رپورٹر) صارفین اب اپنے متعلقہ ضلع میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں مینوفیکچررز ،سپلائرز، ڈیلرز اور دکانداروں کے خلاف مقدمہ دائر کرسکیں گے کیونکہ پنجاب بھر میں کنزیومر کورٹس کا سابقہ نظام ختم کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملتان کی صارف عدالت کے 130 سے زائد کیسز سیشن اور ایڈیشنل سیشن ججز کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔ اب سیشن ججز کو کنزیومر کورٹ کے اختیارات بھی تفویض کر دیے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پہلے ملتان کی صارف عدالت میں ڈویژن بھر کے کیسز کی شنوائی ہوتی تھی، تاہم اب ہر ڈسٹرکٹ اور تحصیل میں سیشن ججز بطور صارف جج سماعت کریں گے۔ اس اقدام سے سائلین کو دہلیز پر اور سستا انصاف ملے گا۔
ملتان سے مزید