• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج‘ بھاری مقدار میں منشیات برآمد، تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے پولیس تھانہ حرم گیٹ نے جواریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 4جواریوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے دوران کارروائی جوئے پر لگی 17000 سے زائد رقم اور زر جوا برآمد کر لیا گیا،گرفتار ملزمان کی شناخت ریاض احمد ، محمد اقبال ، عدیل اور محمد اصغر کے نام سے ہوئی،پولیس تھانہ صدر شجاع آباد کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 1 ملز م گرفتار، 1کلوگرام آئس برآمد، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔ شاہ شمس پولیس نے ملزم حسیب اللہ سے 20لیٹر شراب ممتاز آباد پولیس نے ملزم غفار سے 28لیٹر شراب جبکہ صدر شجاع آباد پولیس نے ملزما شفاق سے 1040 گرام آئس برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی‘ وائلڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے‘ پولیس نے شہری کی بیوی اور بیٹی کو اغوا کرنے کے الزام میں چار نامزد دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، موٹرسائیکل کی آلٹریشن کرکے پھٹہ رکشہ بنانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید