ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کے زیر اہتمام مفید پولی نیٹر مکھیوں کے تحفظ میں سٹیزن سائنس کے کردار کے موضوع پر بین الاقوامی آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں آن لائن پروفیسر بیکی گرفن یونیورسٹی آف جارجیا امریکہ نے پولی نیٹرز کے تحفظ میں سٹیزن سائنس کے کردار پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ سٹیزن سائنس پولیونیٹر تحفظ میں ایک موثر اور کم لاگت حکمت عملی ہے ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے اپنے خطاب میں پنجاب میں کپاس کیلئے آئی پی ایم پروگرام کے عملی نفاذ اور اس کے مثبت نتائج بیان کیے‘انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام اقتصادی حد نقصان کی تربیت، قدرتی دشمنوں کے تحفظ،مانیٹرنگ اور ٹریپس (فیرامون کی واسٹکی) اور محدود دانشمندانہ کیمیائی سپرے پر مبنی تھا،اس موقع پر سیمینار آرگنائزر ڈاکٹر مدثر علی ڈاکٹر فواد ظفر احمد خان ڈاکٹر حافظہ طاہرہ گل اور پی ایچ ڈی سکالر صبا حیدر سمیت دیگر فیکلٹی بھی موجود تھی ۔