• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا آڈٹ رپورٹس قبول کرنے سے انکار، آڈیٹر جنرل آفس واپس بھجوا دی

اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی )قومی اسمبلی کا آڈٹ رپورٹس قبول کرنے سے انکار ، آڈیٹر جنرل آفس واپس بھجوا دی ،آڈیٹر جنرل آفس نےمالی سال 2024-25 کی مبینہ  کھربوں روپے کی بے ضابطگیوں کی رپورٹس بھیجی،قومی اسمبلی نے آڈٹ رپورٹس واپس نہیں کیں ، ترجمان  ، 2اداروں کے مابین آئینی تنازع کھڑا ہوسکتا ہے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی مالی سال 2024-25کی آڈٹ رپورٹس قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کیے بغیر آڈیٹر جنرل آفس کو واپس بھیج دی گئی ہیں جبکہ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی نے آڈٹ رپورٹس واپس نہیں کیں تاہم ،ماہرین نے خد شہ ظا ہر کیا کہ دو آئینی اداروں کے مابین تنازع کھڑا ہوسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید