• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا چاول کا بڑا حصہ پاکستان سے درآمد کرنے پر اتفاق

اسلام اباد (خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین نے صوبہ قُم کے گورنر جناب اکبر بہنامجو سے اُن کے دفتر میں گزشتہ روز اعلیٰ سطحی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے ثقافتی، تاریخی اور مذہبی رشتوں کو اجاگر کرتے ہوئے ان تعلقات کو تجارتی اور زرعی تعاون میں بدلنے پر خصوصی زور دیا گیا۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم کے وژن کی روشنی میں پاکستان کے ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے کے عزم کو دہرایا اور زرعی شعبے کو باہمی دلچسپی کا بنیادی میدان قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید