• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی خرابی، ملک کا فلائٹ آپریشن درہم برہم، 18 پروازیں منسوخ، 105 میں تاخیر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) موسمی خرابی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے ملک بھر کی 18 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 105 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ایک پرواز کو متبادل ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اسلام اباد کی 4 پروازیں پی کے 300، 301، 308، 309 کراچی تربت پی کے 501، 502 کراچی سکھر پی کے 536، 537کراچی لاہور پی کے 304، 305 کراچی کوئٹہ پی کے 310، 311کراچی دبئی پی اے 110، 111 اسلام آباد سکھر پی کے 631، 632 ملتان مسقط پی کے 171، 172 منسوخ کی گئیں۔ کراچی میں طوفان بادوباراں کے دوران مدینہ سے پہنچی پرواز پی کے 744 کو ملتان موڑ دیا گیا بعد ازاں یہ طیارہ مسافروں کو لےکر کراچی پہنچا۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام اباد ایئرپورٹ کی 40 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں جن میں 11 پروازیں کراچی کی ہیں۔ اسلام اباد ایئرپورٹ پر تاخیر کا دورانیہ 1 سے 10 گھنٹے 12 گھنٹے رہا۔
اہم خبریں سے مزید