• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں سجا ”پاکستان آئیڈل“ آڈیشن کا میلہ میوزک کے دیوانوں کی بڑی تعداد آڈیشن دینے پہنچی

کراچی (جنگ نیوز) ملتان میں پاکستان کے سب سے بڑے میوزک مقابلے ”پاکستان آئیڈل“ کا خوبصورت میلہ سجایا گیا۔ موسیقی میں نام کمانے والے مرد، خواتین، نوجوان، طلبہ، طالبات سمیت شائقین کی بڑی تعداد آرٹس کونسل پہنچی اور میوزک کے دیوانوں نے اپنی سریلی آوازوں سے اس مقابلے میں شریک ہونے کیلئے قسمت آزمائی۔ جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع سے بھی موسیقی سے محبت کرنے والے نوجوان شرکت کیلئے پہنچے۔ نوجوانوں نے گلوکاری میں اپنے فن کے ایسے جوہر دکھائے کہ سب جھومنے پر مجبور ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید