اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) روٹری فاؤنڈیشن کے چیئرمین ہو لگر کنیک نے کہا ہے کہ ان کا دورہ پاکستان پولیو کے خاتمے کے لئے اہم ہے، پاکستان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سمیت اہم شخصیات سے ملاقات ہوئی ہے اور سب نے اتفاق کیا کہ پولیو کا خاتمہ جلد ضروری ہے ،حکومتی سطح پر پولیو خاتمے پر بات چیت ہوئی ہوئی، وہ بدھ کو روٹری کلب آف پاکستان کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے تقریب سے جسٹس ریٹائرڈ فرخ عرفان خان ، روٹری انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر فرانسسکو اریزو، سینیٹر سرمد علی نے بھی خطاب کیا روٹری فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان آرمی اور دیگر ادارے پولیو کے خاتمے کے لئے مرکزی کردار ادا کر رہے جس کی استعداد کار بڑھانا ہو گی، سالانہ ضرورت مندوں کی سالانہ 4 سو ملین ڈالر سے امداد کی جا رہی ہے ،بل گیٹس فاؤنڈیشن نے سو ملین ڈالر دئیے جس سے پولیو کا خاتمہ کیا جا رہا ہے ،ہم دو سو ممالک میں کام کر رہے ہیں،روٹری کلب آف پاکستان کارپوریٹ ڈسٹرکٹ 3271 کے صدر جسٹس ریٹائرڈ فرخ عرفان خان نےپولیو متاثرین کے لیے5000سے زائد وہیل چیئر کے عطیے کا اعلان کیا ، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ روٹری فلسفہ انیسویں صدی میں شروع ہوا اور طاقتور انداز میں آگے بڑھ رہا ہےیہ پبلک سروس کے لئے ایک مثال ہے، روٹری کے پلیٹ فارم سے پولیو کے حوالے سے کام ہو رہا ہے اور متاثرہ افراد کو فری وہیل چیئر دی جا رہی ہیں، روٹری انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر فرانسسکو اریزو نے کہا کہ روٹری بلا تفریق جنس و نسل کام کرتی ہے ، روٹری کے پلیٹ فارم سے نہ صرف انسانیت کی مدد کی مدد کی جاتی ہے بلکہ ذہنوں کو تبدیل کر کے دوسروں کے لیے فائدہ مند بننے کی ترغیب دی جاتی ہے ، تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر سرمد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم جس دنیا میں رہ رہے ہیں وہاں حقیقت سے زیادہ تخیلاتی کہانیوں پر یقین کیا جاتا ہے ،پولیو کے قطرے پلا کر اس مرض سے بچا جا سکتا ہے، پاکستان میں پولیو کا خاتمہ ایک چیلنج ہے ،روٹری اور بل گیٹس فاؤنڈیشن پولیو کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں ،چند محدود عناصر ہیں جو پولیو کے حوالے سے درست معلومات نہیں دیتے ، پولیو کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر ہو رہا ہے اب پولیو قطرے پلائے جا رہے ہیں، روٹری کلب کی جانب سے جنگ گروپ کے سینئر صحافی حنیف خالد کو اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا، علاوہ ازیں تقریب سے کامران غزنوی ، شکیل کریم عزیز میمن، مائیک گورن، نے بھی خطاب کیا ، اٹلی کی سفیر، راولپنڈی چیمبر کے صدر عثمان شوکت سمیت متعدد رہنماؤں کو سٹیج پر بلا کر ممبر شپ دی گئی۔