• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاتی شکوے سیاسی ایجنڈے میں بدلنا فاروق ستار کی پرانی روایت، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ فاروق ستار کی اصل شکایت وزیر اعظم سے ہے مگر غصہ سندھ حکومت پر نکال رہے ہیں۔ ذاتی شکووں کو سیاسی ایجنڈے میں بدلنا فاروق ستار کی پرانی روایت ہے۔ کل کی بارش کو جواز بنا کر 17سالہ بدعنوانی کا الزام لگانا دراصل ان کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔سندھ حکومت نے کراچی میں وہ کام کر دکھایا جو ایم کیو ایم اپنی چالیس سالہ تاریخ میں نہیں کر سکی۔ شدید بارش کے بعد شہر کے اہم علاقے چند گھنٹوں میں معمول پر آگئے تو ایم کیو ایم بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ فاروق ستار کو چاہیے کہ وہ بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے اپنی جماعت کی گزشتہ چالیس سالہ کارکردگی کا حساب دیں۔ایک بیان میںایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم یہ نہ بھولے کہ وہ طویل عرصے تک اقتدار کا حصہ رہی ہے اور آج بھی کراچی کے شہری ان کی نام نہاد شہری حکومت کے دور کی کرپشن، جعلی بھرتیوں اور اداروں کی تباہی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید