حب(نامہ نگار) شہر میں مو سلا دھار با رش کے بعد نظام زند گی درہم بر ہم ، نشیبی علا قے زیر آب، بیروٹ بر ساتی نالے میں طغیا نی ،گلی محلے سیوریج کے ابلتے ہو ئے مین ہولز اور با رش کے پا نی کے سبب تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ، شہر میں نکاسی آب کا سسٹم شدید متاثر ، بارش اور سیوریج کا گند ہ پا نی گھر وں میں داخل ہوگیا ،پید ل چلنے والے راہگیروں اور مو ٹر سائیکل سواروں کو سخت مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا، ڈپٹی کمشنر حب نے فلڈ ایمر جنسی کنٹرول رومز قائم کرکے فو کل پر سنز مقرر کر دیئے۔