کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم رستم ولد محمد جمن کو حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور نازیبا گفتگو (چیٹس ) کا ریکارڈ برآمد کر لیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے نازیبا ویڈیو کے ذریعے ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ہے اور اس کے خلاف خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملزم سے برآمد موبائل فون کی تکنیکی رپورٹ میں قابل اعتراض مواد کی تصدیق ہوئی ہے۔