کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہاہے کہ بارڈر کی بندش کی وجہ سے30لاکھ افراد بےروزگار ہوگئے ہیں دگر گوں حالات نے بلوچستان کے نوجوان میں مایوسی پیدا کردی ہے یہ بات انہوں نے گوادر میں مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مختلف اسکولز کا دورہ اور ان کی فعالیت و دیگر معاملات سے متعلق ڈپٹی کمشنر اور ضلعی تعلیمی افسر سے ملاقات بھی کی۔