• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، اشرافیہ کے لگژری گاڑیوں میں نمائشی دورے، بے بس شہری ڈوبتے رہے

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں منگل کے روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، اشرافیہ کے لوگ لکژری گاڑیوں میں نمائشی دورے کرتے رہے ، بے بس شہری ڈوبتے رہے خواتین ، بچے اور بزرگ شہری سیلابی پانی کے دوران سڑکوں پر خوار ہوتے رہے، پبلک ٹرانسپورٹ سمیت جگہ جگہ ہزاروں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں خراب نظر آئیں اور شہریوں کی بڑی تعداد بالخصوص دفاتر سے واپس جانے والے شہری اپنی گاڑیوں کو چھوڑ کر پیدل منزل کی جانب روانے ہوئے۔ شہریوں کو کئی کئی کلو میٹر تک پیدل چل کر گھروں کو پہنچنا پڑا۔ اس دوران شہر کی اہم شاہراہوں پر افسر شاہی کے اعلیٰ عہدیدار اور سیاستدان اپنے شاہانہ پروٹوکول اور بڑی بڑی گاڑیوں کے ساتھ سڑکوں پر دورے کرتے رہے، افسر شاہی کے ان لوگوں کے پاس بڑی بڑی گاڑیاں موجود تھیں جو سڑکوں پر پوری آب وتاب سے رواں دواں تھیں ۔
اہم خبریں سے مزید