کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےسعید غنی کوکراچی ڈویژن کا صدر ،عبدالرؤف ناگوری جنرل سیکرٹری اور شرمیلا فاروقی کو پارٹی کا سیکرٹری اطلاعات مقررکردیا ہے، چیئرمین کے سیکرٹریٹ سے ان کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فوری طور پر پی پی پی سندھ کی صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کے درج ذیل عہدیداران کا تقرر کر دیا ہے۔صوبائی تنظیم میں شرجیل انعام میمن(قائم مقام انفارمیشن سیکرٹری)، رفیق احمد جمالی(ڈپٹی جنرل سیکرٹری)-IIکراچی ڈویژن: سعید غنی(صدر)عبدالرو ف ناگوری (جنرل سیکرٹری)شرمیلا فاروقی(سیکرٹری اطلاعات)حیدرآباد ڈویژن: عاجز دھامراہ(صدر)گیاانومل عرف گیان چند ایسرانی (جنرل سیکرٹری)ضلع حیدرآباد: عمیر چانڈیو(سیکرٹری اطلاعات)انور بلیدی کا تقرر کیا گیا۔