• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی واپڈا پر برہم، احتساب و پیشرفت رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(اسرار خان )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے واپڈا کو عدالتوں میں طویل عرصے سے زیرِ سماعت مقدمات، کھربوں روپے کے اراضی تنازعات اور نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی بندش پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور فوری احتساب و پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ،چئیرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ ریکارڈ ڈیجیٹل نہیں لیکن اس پر کام جاری ہے، منگلا ڈیم کے متاثرین کو معاوضہ دیا جا چکاہے اور اب وہ عدالتوں سے رجوع کر رہے ہیں۔سینیٹر شہادت اعوان کی زیرصدارت اجلاس میں واپڈا کے آڈٹ اعتراضات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔شہادت اعوان نے کہا کہ بعض مقدمات 21 برس سے زیرِ التوا ہیں جبکہ ادارہ 16 سال تک انہیں نظر انداز کرتا رہا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ واپڈا چیئرمین فوری اجلاس بلا کر تمام کیسز پر پیش رفت رپورٹ کمیٹی کو پیش کریں۔
اہم خبریں سے مزید