• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کی ذاتی معلومات محفوظ بنانے کیلئے ڈیٹا پروٹیکشن گائیڈ لائنز جاری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی سائبر ایمرجنسی سروسز ریسپانس ٹیم ( نیشنل سرٹ) نے شہریوں کی ذاتی معلومات کو محفوظ بنانے کے لیے اداروں کے لیے ڈیٹا پروٹیکشن گائیڈ لائنز جاری کر دیں ہیں۔ پی آئی آئی ہینڈلنگ سسٹمز  اپ ڈیٹ رکھیں، معلومات  صرف قانونی مدت تک محفوظ  اور پرانی  ختمکردیں ،شہری صرف ضرورت پڑنے پر شناختی کارڈ یا ذاتی دستاویزات جمع کروائیں،مضبوط پاس ورڈز کا استعمال کریں،نیشنل سرٹ ایک وفاقی ادارہ ہے جو پاکستان کےڈیجیٹل اثاثوں، حساس معلومات اور اہم تنصیبات کو سائبر حملوں، سائبر دہشتگردی اور سائبر جاسوسی سے محفوظ بنانے کا ذمہ دار ہے،یہ ایڈوائزری ان کمپنیوں پر لاگو ہوگی جو شہریوں کی ذاتی شناختی معلومات (پی آئی آئی ) رکھتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید