• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے سواتی کو سینیٹ اور اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

اسلام آباد(طاہر خلیل )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اعظم سواتی کو سینٹ اور محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشنلیڈر نامزد کر دیا ،بانی پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے بھی پانچ نام مانگے ہیں جن میں ایک کا فیصلہ ہوگا۔پی ٹی آئی کے سیکریڑی جنرل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر جبکہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر اعظم خان سواتی کو نامزد کیا ہے۔محمود اچکزائی اپوزیشن گرنیڈ الائنس کے سربراہ بھی ہیں۔الیکشن کمیشن نے عدالت کے فیصلے کے بعد عمر ایوب کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا، جس کے خلاف دونوں رہنماؤں نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کرانی ہوگی ،ہم چھٹیاں ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید