اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی کے افسران کے تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری ،میجر جنرل عمر فرید ایڈیشنل سیکریٹری (ون) دفاع ڈویژن مقرر،سائرہ امداد کی خدمات نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے سپرد، اکبر علی سینئر منیجر پروکیورمنٹ، ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ تعینات ، جوائنٹ سیکریٹری تخفیفِ غربت شہزاد نواز کواسٹیبلشمنٹ رپورٹ کی ہدایت، ڈپٹی سیکریٹری شفیق احمد اور روبینہ اختر کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے میجر جنرل عمر فرید کو ایڈیشنل سیکریٹری (ون) دفاع ڈویژن مقرر کیا ہے، وہ اپنے پیشرو ایڈیشنل سیکریٹری میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کو ریلیو کریں گے۔ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کی گریڈ 20 کی کامرس ڈویژن میں تعینات افسرسائرہ امداد علی کی خدمات نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کے سپرد کی گئی ہیں۔