اسلام آباد (ساجد چوہدری )پنجاب حکومت نے کثیر شادیوں کے حامل متوفی صوبائی ملازم کی بیوگان کے درمیان پنشن کی تقسیم کا تنازع حل کر دیا ہے ، اب متوفی کی ایک سے زائد بیوگان میں پنشن مساوی تقسیم ہو گی تاہم دوسری شادی کی صورت میں بیوہ پنشن کی حقدار نہیں رہے گی ، گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد صوبائی محکمہ خزانہ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔