• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہیں سمجھتا اعظم سواتی پل کا کام کرسکتے ہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہےکہ اچکزئی سے متعلق عمران خان کا بالکل ٹھیک فیصلہ ہے۔ اعظم خان سواتی اگر اپوزیشن لیڈر بن بھی جاتے ہیں تو میں نہیں سمجھتا وہ بریج کا کام کرسکتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں فوج کے ساتھ کسی بھی سیاسی جماعت کی گفتگو آئین کے خلاف ہے اور عمران خان کا اسرار مناسب نہیں ہے اصول کی سیاست آپ نہیں کر رہے ہیں میں اس موقف کے خلاف ہوں۔میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں شدید بارشوں کے خطرات اب بھی موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نالے صاف تھے تب ہی پانی نکلا سو ملی میٹر بارش سنبھالنے کے لیے کراچی پورا کھودنا پڑے گا شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے اب تیز بارش ہوگی تو لوگ سڑکوں پر پھنسیں گے۔ کراچی سے متعلق اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق کراچی 173 میں سے 170 ویں نمبر پر رہا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید