• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کے ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف میں جمع کرانے کا خط جاری

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) کابینہ ڈویژن نے وفاقی کا بینہ کے ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کا ر وائیوں کیلئے عطیہ کرنے کا نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔سیکرٹری کا بینہ ڈویژن کامران علی افضل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدا یت کے مطا بق تمام وفاقی وزراء۔ وزرائے مملکت ‘ وزیر اعظم کےمشیر اور معاونین خصوصی ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف کیلئے دیں گے،وفاقی وزراء،مشیر  وں اور معاونین خصوصی کی  ایک ماہ کی تنخواہ کاٹ لی جائے۔
اہم خبریں سے مزید