• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہلاکتوں اور شہر کی تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت ہے، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے ایک دن کی بارش میں کراچی کی تباہی اور9شہریوں کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی ہلاکتوں اور شہر کی تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت ہے جس نے عوام کے ٹیکسوں کی رقم شہروں کو بنانے پر خرچ کرنے کے بجائے اپنی جائیدادیں بنانے میں خرچ کیا۔سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کا واحد حل پی پی کے بدعنوان حکمرانوں نے نجات اور سندھ کے شہری علاقوں کے وسائل پر سندھ کے شہری عوام کا مکمل اختیار ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے سندھ کے شہری عوام علیحدہ صوبے کے حصول سمیت کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید