• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی نے کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کو فعال کر دیا

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) ایس ای سی پی نے کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کو فعال کر دیا۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (سی ایم ڈی ایف)کو فعال کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اس کے قواعد وضوابط بھی منظور کر لیے ہیں، تاکہ کیپیٹل مارکیٹ کی فوری ترقیاتی ضروریات کو بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کے مطابق پورا کیا جا سکے،کیپیٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (سی ایم ڈی ایف)کا قیام مالیاتی شعور اور عوامی آگاہی میں اضافے کے بنیادی مقصد کے ساتھ کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید