• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش، اسپتالوں میں عملے کی کمی، پانی تاحال موجود، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں منگل کی شدید بارش کے بعد بدھ کو بارش کے خوف، راستوں میں پانی اور آمدورفت کی رکاوٹوں کے باعث ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد اسپتالوں میں ڈیوٹی پر حاضر نہ ہو سکی جس سے ایمرجنسی اور وارڈز میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سول اسپتال کراچی، جناح اسپتال، عباسی شہید اسپتال، لیاری جنرل اسپتال، سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال، سعود آباد اسپتال، قطر اسپتال، کورنگی جنرل اسپتال، این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی اور نیو کراچی اسپتال سمیت متعدد اداروں میں معمول کے مطابق عملہ نہ پہنچ سکا۔ او پی ڈیز کی بندش اور کم عملے کے باعث ایمرجنسی ڈپارٹمنٹس میں مریضوں کا رش بڑھ گیا جس سے رسپانس ٹائم بھی بڑھ گیا۔
اہم خبریں سے مزید