لاہور(آصف محمود بٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے ابھی تک 18ستمبر کو این اے 129 لاہور،این اے 66وزیر آباد اور پی پی 87میانوالی کے ضمنی الیکشن کیلئے پارٹی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری نہیں کیے جبکہ مذکورہ حلقوں سے ن لیگ اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر چکی ہے، پیپلز پارٹی اپنی اتحادی جماعت ن لیگ کے مقابلے میں امیدوار دستبردار کرنے پر غور کر رہی ہے ٹکٹس کا فیصلہ 25اگست تک کرلینگے،نیئر بخاری،امیدوار کھڑے نہ کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا،ندیم چن ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ٹکٹ پا کستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز جاری کرتی ہے تاہم اب تک کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔پارٹی ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں قومی اسمبلی کے 4اور پنجاب اسمبلی کے 2 حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی اپنی اتحادی جماعت ن لیگ کے مقابلے میں اپنے امیدوار دستبردار کرنے پر غور کر رہی ہے۔