• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشتگردی قانون جمہوریت پر ایک اور شب خون، حافظ نعیم

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے انسداد دہشت گردی کے قانون کو کُلی طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے جمہوریت پر ایک اور شب خون قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 26ویں ترمیم پاس کرانیوالی تمام پارٹیاں قوم کی مجرم،سسٹم کو طاقت کے ذریعے کنٹرول کیا جارہا ہے منصورہ میں تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد ملک میں عدالتی نظام ناکارہ ہو چکاہے، عام آدمی انصاف کے لیے دھکے کھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سسٹم کو طاقت کے ذریعے کنٹرول کیا جارہا ہے، 26ویں ترمیم پاس کرانے والی تمام سیاسی پارٹیاں قوم کی مجرم ہیں۔ آئین کے مطابق ملک میں اسلام کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی۔ ایم کیو ایم اور سندھ کی حکمران پارٹی کراچی سے ایک سیٹ نہیں جیتی، تاہم مقتدرہ نے دونوں میں تمام سیٹیں بانٹ دیں اور قبضہ میئر بھی مسلط کردیا۔
اہم خبریں سے مزید