• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، امریکہ تعلقات: کیلیفورنیا کی سینیٹ میں پاکستان سے متعلق تاریخی قرارداد منظور

کیلیفورنیا( جنگ نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سینیٹ نے پاک، امریکہ تعلقات اور ریاست کیلیفورنیا کی معیشت ، معاشرے اور ثقافت کی ترویج میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں تاریخی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔قرارداد سینیٹر میلیسا ہرٹاڈو کی جانب سے متعارف کرائی گئی۔ یہ قرارداد پیش کرتے وقت سینیٹر میلیسا ہرٹاڈو نے پاکستانی لباس پہنا اور مہندی لگا کر کیلیفورنیا سینیٹ کے ایوان میں آئیں۔سینیٹر ہرٹادو کیلیفورنیا سینیٹ کی سب سے کم عمر خاتون منتخب رکن ہیں اور سینیٹ کمیٹی برائے زراعت کی چیئرمین ہیں۔
اہم خبریں سے مزید