کراچی،لاہور(نیوزڈیسک، ممتاز علوی) پولیس نے علیمہ خان کے بیٹےاور عمران خان کے بھانجے شاہریز کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کاکہنا ہے کہ شاہریز کو 9مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے، وہ 9مئی کے مقدمات میں مطلوب تھے، ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کیلئے کوئی رعایت نہیں ہے ۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ تھا کیا کہ چار مسلح نقاب پوش افراد نے ان کے بیٹے شاہ ریز کو اغوا کر لیا۔