• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے پاکستان کیساتھ دو طرفہ کھیلوں کے تعلقات منقطع کر دیئے، انڈین ٹیم کو ایشیا کپ کھیلنے کی اجازت

کراچی(عبدالماجد بھٹی)بھارت نے پاکستان کیساتھ دو طرفہ کھیلوں کے تعلقات ختم کرتے ہوئے، ایشیا کپ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پالیسی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔بھارتی وزارتِ کھیل نے کہاہے کہ انہوں نے پاکستان سے متعلق اپنی نئی پالیسی کا اعلان بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کو مدنظر رکھتے ہوئےکیا۔صرف انٹرنیشنل ایونٹس میں کھیلیں گے ،ٹیمیں پاکستان جائیں گی اور نہ ہی پاکستانی کھلاڑیوں کو انڈیا میں کھیلنے کی اجازت ہوگی۔بھارتی وزارت کھیل نےپاکستان اور بھارت میں ہونے والے دو طرفہ کھیلوں کے تعلقات منقطع کردیئے ہیں تاہم انٹر نیشنل ایونٹ ورلڈ کپ ایشیا کپ سمیت دیگر ایونٹ میں دونوں ملک نیوٹرل مقام پر کھیلیں گے اس فیصلے کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے کھلاڑی سرحد پار کرکے ایک دوسرے کے ممالک میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔ پاکستان کی کسی بھی ٹیم کو بھارت آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔آئندہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کو پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے بھارتی اسپورٹس منسٹری نے ایشیا کپ میں بھارت کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کا گرین سگنل دے دیا۔ گزشتہ کئی برسوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی نے دو طرفہ کھیلوں کے مقابلوں پر اپنا اثر ڈالا ہے، جس کے باعث بڑے ٹورنامنٹس بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار رہے۔دونوں ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے سے انکار کرتی رہی ہیں اور غیر جانبدار مقام پر ’ہائبرڈ ماڈل‘ کے تحت کھیلنے کو ترجیح دیتی رہی ہیں۔پاکستان کے حوالے سے نئی اسپورٹس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان سےکھیلوں کے دوطرفہ مقابلے نہیں ہوں گے ،آئندہ بھارتی ٹیمیں کسی بھی ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان نہیں جائیں گی نہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت ہوگی ، بھارتی میڈیاکے مطابق وزارت کھیل نے جمعرات کو اعلان کیا کہ پاکستان کے ساتھ صرف انٹرنیشنل ایونٹس میں کھیلیں گے، نئی پالیسی کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کو اگلے ماہ ایشیا کپ کھیلنے سے نہیں روکا جائے گا کیونکہ یہ ایک کثیر جہتی ایونٹ ہے، دونوں ممالک کے درمیان برسوں سے جاری سیاسی تناؤ کے بعدبھارت نے پاکستان نہ جانے اور پاکستانی کھلاڑیوں کوبھارت نے آنے کی پالیسی جاری کی ہے۔اس سال کے آغاز میں جب بھارت نے چیمپنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا تھا اس کے بعدپاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے تین سال بھارت نے جانے کا اعلان کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید