کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کیانو مئی کے آٹھ مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور ہوگئی اس پر حکومت اور تحریک انصاف میں سے کس کا موقف درست ہے اور اس فیصلے سے تحریک انصاف اور حکومت پر کیا اثرات ہوسکتے ہیں؟ جواب میں تجزیہ کارارشاد بھٹی، ریما عمر، شہزاد اقبال اور محمل سرفراز نے کہا کہ اگر عمران خان سے متعلق اس نتیجہ پر پہنچا جاتا ہے کہ انہوں نے کوئی سازش کی ہی نہیں ہے تو جن کو دس دس سال کی سزا ہوچکی ہے ان کا کیا اسٹیٹس ہوگا۔