• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اسلامیہ ملتان کے زیر اہتمام تحفظ نظریہ پاکستان ریلی نکالی گئی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) جامعہ اسلامیہ ملتان کے زیر اہتمام تحفظ نظریہ پاکستان ریلی خانیوال روڈ پر نکالی گئی جس کی قیادت جامعہ کے ناظم قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کی ،اس موقع پر مظاہرین نے پاکستانی پرچم اور کتبے اٹھا رکھے تھے، ریلی سے خطاب کرتے ہوے قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کا راز نفاذ اسلام میں مضمر ہے ،ہم اگر تمام مسائل سے نجات چاہتے ہیں تو ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہوگا،ملکی دفاع کو یقینی بنانے کے لئے افواج پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں اور پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔
ملتان سے مزید