کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیو کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا مرض بچوں کیلئے سنگین خطرہ ہے اور اس کے مکمل خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر مہمات جاری ہیں۔رواں سال ستمبر، اکتوبر اور دسمبر میں اورل پولیو ویکسین (منہ کے ذریعے دی جانے والی ویکسین) کی مہم چلائی جائے گی جس میں 15 سال تک کے بچوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں سندھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیرِاعلیٰ نے پولیو کیسز میں تشویشناک اضافے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں 2024 میں 23 کیسز سامنے آئے جبکہ رواں سال اب تک 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں آخری کیس جولائی 2025 میں ضلع بدین میں ریکارڈ ہوا۔