• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ملکی ٹورنامنٹ اور ایشیا کپ کیلئے افغانستان کا اسپنرز پر انحصار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسپنر راشد خان تین قومی ٹورنامنٹ اور ایشیا کپ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اسپن کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے افغان ٹیم اسپنرز پر انحصار کررہی ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے دونوں ٹورنامنٹ کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں راشد کے علاوہ چار مزید اسپنرز نور، محمد نبی، غضنفر اور مجیب شامل ہیں۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ راشد خان، رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زادران، درویش رسولی، صدیق اللّٰہ اتل، عظمت اللّٰہ عمرزئی، کریم جنت، محمد نبی ،گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، محمد اسحاق، مجیب الرحمٰن اور اے ایم غضنفر ، نور احمد، فرید احمد ملک، نوین الحق اور فضل حق فاروقی ۔ جمعے کو افغانستان اور پاکستان کے درمیان شارجہ میں افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔ 9تمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ میں افغانستان کی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے، جہاں اس کا مقابلہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور ہانگ کانگ سے ہوگا۔ تین ملکی ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان ، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے کپتانوں کی پریس کانفرنس جمعرات کی دوپہر کو شارجہ اسٹیڈیم میں ہوگی۔

اسپورٹس سے مزید