• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

46 سالہ عمران طاہر کی میچ میں 5 وکٹیں دوسرے معمر ترین بولر بن گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابھی تو میں جوان ہوں، جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے 40 سال سے زائد عمر میں پانچ وکٹیں لے کر نیا ریکارڈ اپنے نام کردیا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میں 46 سال 148 دن کی مجموعی عمر میں پانچ وکٹیں لینے والے دوسرے معمر ترین بولر بھی بن گئے ہیں۔ یہ پانچواں موقع ہے جب انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اور یہ تمام 37 سال کی عمر کے بعد حاصل کیں۔کیربیئن پریمیئر لیگ کے میچ میں 46 سالہ عمران طاہر نے کیریئر بیسٹ 21 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
اسپورٹس سے مزید