کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی بیٹسمین چتیشور پجارا نے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 37سالہ پجارا نےسوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ بھارتی جرسی پہننا، قومی ترانہ پڑھنا اور ہر بار بہترین کھیلنے کی کوشش کرنا، یہ سب کچھ الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ ہر اچھی چیز کا اختتام ہوتا ہے، میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر تاہوں ۔ انہوں نے 103ٹیسٹ اور 5ون ڈے میچز کھیلے،43.60 کی اوسط سے 7ہزار 195ٹیسٹ رنز بنائے، اس میں 19 سنچریاں اور 35صف سنچریاں شامل ہیں۔