• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے آڈیٹرز کے ازسر نو تقرر کی منظوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈکے سربراہ محسن نقوی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز اجلاس میں رواں مالی سال کیلئے آڈیٹرز کے ازسر نو تقرر کی منظوری دی گئی ۔ پاکستانی کرکٹ کا معیار اور ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔ خواتین کرکٹ کے فروغ کیلئے گراس روٹ لیول پر اقدامات سمیت ڈومیسٹک کرکٹ اور نوجوان ٹیلنٹ آگے لانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پی سی بی کے اپ ڈیٹڈ فنانشل رولز، رواں مالی سال کے لیے آڈیٹرز کے ازسر نو تقرر اور گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ اپنانے کے لئے پروسیجرل رد و بدل کی منظوری دی گئی۔
اسپورٹس سے مزید