• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں اور سیلاب سے 798 افراد جاں بحق، 7001 مکانوں کو نقصان

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) پاکستان بھر میں 26جون سے 24اگست تک موسلادھار بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابوں کے باعث 798 افراد جاں بحق، 1,074 زخمی، 7001مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 5,548 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 203 بچے، 476 مرد اور 119 خواتین شامل  ،ریسکیو آپریشن میں ایک لاکھ چھ ہزار سے زائد افراد کو بچایاگیا ۔ امدادی اشیاء تقسیم ، ضروری سامان میں خیمے، کمبل، حفظان صحت کی کٹس، راشن کے تھیلے، فوڈ پیک، اور پینے کا پانی شامل ،، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے مطابق شدید موسم اور مزید خطرات کے پیشِ نظر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔این ڈی ایم اے نے پاکستان آرمی اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز میں 83,649 سے زیادہ امدادی اشیاء تقسیم کی ہیں، ضروری سامان میں خیمے، کمبل، حفظان صحت کی کٹس، راشن کے تھیلے، فوڈ پیک، اور پینے کا پانی شامل ہیں۔ سیلاب اور بارش سے متعلق مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والوں میں 203 بچے، 476 مرد اور 119 خواتین شامل ہیں۔پنجاب میں کم از کم 165 افرادجاں بحق ہوئے جن میں 71 بچے، 63 مرد اور 31 خواتین شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 479 اموات ہوئیں جن میں 84بچے، 334مرد اور 61خواتین شامل ہیں۔سندھ میں 54 اموات ریکارڈ کی گئیں جن میں 17 بچے، 31 مرد اور 6 خواتین شامل ہیں۔ بلوچستان میں 24 اموات ہوئیں جن میں 14 بچے، 6 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ گلگت بلتستان میں 45 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 8 بچے، 29 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں سیلاب کی وجہ سے 23 اموات ریکارڈ کی گئیں جن میں 5 بچے، 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے علاقے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں 4 بچے، 3 مرد اور 1 خاتون شامل ہیں۔ملک بھر میں سیلاب سے متعلقہ واقعات میں مجموعی طور پر 1074افراد زخمی ہوئے جن میں 286 بچے، 531 مرد اور 257 خواتین شامل ہیں۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 584 زخمی ہوئے جن میں 175 بچے، 227 مرد اور 182 خواتین شامل ہیں۔خیبرپختونخوا میں 341 افراد زخمی ہوئے جن میں 65بچے، 222 مرد اور 54خواتین شامل ہیں۔سندھ میں 71 زخمی ہوئے جن میں 35 بچے، 24 مرد اور 12 خواتین شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید