اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) ترجمان دفتر خارجہ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار کے دورہ بنگلہ دیش کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے ۔اعلامیہ میں غزہ اور روہنگیا مسئلے پر پاکستان اور بنگلہ دیش کی یکساں تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سارک کو فعال بنانے اور علاقائی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ پاکستانی وزیر خارجہ کے 13 برس بعد ڈھاکہ کے پہلا سرکاری دورے کا اعلامیہ ہے۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار 23 تا 24 اگست بنگلہ دیش کے دورے پر ڈھاکہ پہنچے۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی بنگلہ دیشی مشیر خارجہ محمد توحید حسین سے ملاقات کی۔