کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد قومی استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت کی ،کانفرنس کا انعقاد مجلس علماء پاکستان کی جانب سے کیا گیا جس میں صاحبزادہ ابوالخبیر آزاد اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری و دیگر مکاتب فکر کے علماء کرام و اکابرین بھی شریک تھے، علامہ شبیر حسن میثمی نے استحکام پاکستان و دیگر ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر گفتگوکر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تر قی،خوشحالی،استحکام اور مضبوطی تب حاصل ہو سکتی ہے جب ملک میں عاد لانہ نظام کانفاذ، عدل و انصاف اور جرم وسزا کا قانون رائج کیا جائے، ناانصافی،تجاوز،زیادتی اور طبقاتی تفریق اور توازن کی ظالمانہ پالیسی کو ختم ، آئین کا احترام اور قانون کی پاپندی کو یقینی بنایا ، بے روزگاری،رشوت ستانی ، جہالت، فحاشی ، عر یانی ، ناانصافی اور بے عدلی کا خاتمہ ، اتحاد بین المسلمین اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔