• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو دولخت کر کے بھی ہم نے کیوں کچھ نہیں سیکھا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ خطے میں بہتر ہوتے تعلقات کو دیرپا کامیابی میں بدلنے کے لیے کیا حکمت عملی ہونی چاہیے؟ جواب میں تجزیہ کاربینظیر شاہ، محمل سرفراز، سلیم صافی اور ارشاد بھٹی نے کہا کہ پاکستان کو دولخت کر کے بھی ہم نے کیوں کچھ نہیں سیکھا ہے، بنگلہ دیش میں حکومت کی تبدیلی کے بعد ہی پاکستان کے روابط بہتر ہوئے ہیں ،گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی سمت درست رہی ہے اور اس میں واضح تبدیلی نظر آتی ہے۔ خطے کے ممالک جیسے بنگلہ دیش ایران اور افغانستان سے روابط بڑھائے گئے ہیں۔ خوش قسمتی سے حالات نے بھی ساتھ دیا اور بنگلہ دیش جو بھارت کے قریب سمجھا جاتا تھا اب پاکستان کی طرف مائل دکھائی دیتا ہے۔ اگرچہ وہاں نگراں حکومت ہے، مگر دیکھنا ہوگا کہ حالیہ معاہدوں اور ایم او یوز کو مستقبل میں کس نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ چین اور امریکہ سے بھی تعلقات میں بہتری آئی ہے جبکہ بنگلہ دیش میں حکومت کی تبدیلی کے بعد بھی پاکستان کے روابط بہتر ہوئے ہیں تاہم افغانستان کے حوالے سے چیلنج بدستور موجود ہے۔

ملک بھر سے سے مزید