• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹر اسرائیل نامنظور، فلسطینی عوام کو بیانات نہیں ٹھوس اقدامات چاہئیں، اسحاق ڈار

جدہ ( شاہد نعیم، جنگ نیوز) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے، یہ منصوبہ خطے کے امن کیلئے سنگین خطر ہ ہے، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی رسائی یقینی بنائی جائے، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام نہایت ضروری ہے، ترک وزیر خارجہ نے کہا غزہ میں اسرائیلی قبضے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، غزہ جبری قحط انسانیت کیخلاف جرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جدہ میں فلسطین کے حوالے سے او آئی سی وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ اجلاس سے یگر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے بھی خطاب کیا۔ وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا کہ فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دی جا رہی، اسپتالوں ، اسکولوں ا ور پناہ گز ین کیمپوں کو نشانہ بناکراسرائیل بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، پاکستان نام نہاد گریٹر اسرائیل منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید