• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئیڈل آڈیشنز کا میلہ راولپنڈی میں جگمگا اُٹھا، اگلا پڑاؤ کراچی ہوگا

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان آئیڈل کا رنگا رنگ میوزک میلہ جڑواں شہروں میں بھی جگمگا اٹھا۔ راولپنڈی اسلام آباد میں آڈیشن کے دوران نوجوانوں کا جمِ غفیر اُمڈ آیا۔واضح رہے کہ پاکستان آئیڈل کے آڈیشنز سکھر، ملتان اور لاہور کے بعد اب راولپنڈی اسلام آباد میں ہوئے اور اگلا بڑا پڑاؤ کراچی ہوگا جہاں مزید نوجوان اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے میدان میں اتریں گے۔ سریلی آوازوں اور بے پناہ جوش و جذبے کے ساتھ اُمیدواروں نے اپنے سُروں کا جادو بکھیر دیا۔ آرٹس کونسل راولپنڈی میں صبح 9 بجے سے پہلے ہی نوجوان قطاروں میں کھڑے دکھائی دیے۔ چیف سلیکٹر تنویر آفریدی نے بھی کہا کہ پاکستان آئیڈل کا یہ سفر ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ان کا کہنا تھا: ’’یہ کام جو جیو اور پاکستان آئیڈل نے شروع کیا ہے، یہ ایک نئے عہد کی کامیابی کی بنیاد ثابت ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید