کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایئر لائنز کے انتظامی معاملات کی وجہ سے ملک بھر کی 5 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 76میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اسکردو کی پروازیں پی اے 704، 705 ملتان دبئی پی کے 222، شارجہ ملتان پی کے 293، پشاور دبئی پی کے 263 منسوخ کی گئیں۔ کراچی سے جدہ کی 8 پروازوں میں 1 سے 4 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ کراچی اسلام اباد کی 8 پروازوں میں 1 سے 9 گھنٹے اسلام اباد ایئرپورٹ کی ایک سے 13 پروازوں میں 1 سے 9 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ کراچی سے لاہور کی پروازوں میں 1 سے ساڑھے 7 گھنٹے لاہور کی 18 پروازوں میں 1 سے ڈھائی گھنٹے، پشاور کی 7 سکھر کی 2 کوئٹہ کی 4 سیالکوٹ 5 فیصل اباد 1 ملتان 2 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ کراچی لاہور کی پرواز پی اے 201 میں 9 گھنٹے، لاہور ٹورنٹو پی کے 790 میں 6 گھنٹے، اسلام اباد دبئی کی پروازیں پی اے 210، 211 میں 9 گھنٹے کراچی کوئٹہ کی پرواز پی کے 311 میں 5 گھنٹے، کراچی جدہ پی کے 761 اور ایس وی 701 میں 4 گھنٹے تاخیر ہوئی۔