اسلام آباد (جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے میاں بیوی میں طلاق کی صورت میں جہیز کے سامان اور سابق خاوند کی موت کی صورت میں اس کی وراثت میں حصہ سے متعلق ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران معاملہ لارجر کی تشکیل کے لئے چیف جسٹس کو بھجوادیا ، چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز جہیز کی رقم کی برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت کی تو امائیکس کیورائے حافظ عر فات نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ طلاق کی صورت میں بھی بیوی کو حق مہر کے علاوہ مرحوم خاوند کی وراثت میں سے حصہ بھی ملے گا] نکاح نامہ کا پیرا نمبر16 متنازعہ ہے، جو خاوند کی وراثت میں بیوی کے حصے سے متعلق ہے جبکہ پیرا نمبر 13 حق مہر سے متعلق ہے، طلاق کی صورت میں بھی بیوی کو حق مہر کے علاوہ مرحوم خاوند کی وراثت میں سے حصہ بھی ملے گا۔