• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوگس چیک ، امانت میں خیانت کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نےمنشیات فروشی کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔کینٹ پولیس نے ملزم شریف سے 10لیٹر ملزم ریاض سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی جن کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ایگری کلچر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔نشتر ہسپتال ڈاکٹرز اور سکیورٹی گارڈ پر حملہ کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے فراڈ دھوکہ دہی اور نوسربازی کرنے کے الزام مین تین ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بی زیڈ پولیس کو توشیبا رمضان اور رضوان نے بتایا کہ دوران گشت کم عمر بچہ ذیشان ماڈل ٹاون میں بھیک مانگتے ہوئے حفاظتی تحویل میں لیا جس سے باز گشت کی گئی تو معلوم ہوا کہ بچہ سے ملزم طارق زبردستی بھیک منگواتا ہے جبکہ زکریا ٹاون میں نجی دوکان پر کم عمر بچہ مزدوری کرتے ہوئے پایا گیا جس کے مالک ملزم عبید اللہ سے دریافت کیا جو ٹھوس جواب نہ دے سکا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید