ملتان (سٹاف رپورٹر) بزم حسان بن ثابت اور بزم المعصوم پاکستان کے رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس آج بعد نماز جمعہ جامعہ سعیدیہ حسان بن ثابت، پیر کالونی ملتان میں منعقد ہوگا ،اجلاس کی صدارت مہتمم اعلیٰ جامعہ علامہ قاری رب نواز سعیدی کریں گے، جبکہ صوفی محمد خلیل الطافی، صوفی رانا محمد اقبال الطافی، صوفی مرزا افضال حسین الطافی، آفتاب اور علامہ قاری شہزاد و دیگر شرکت کریں گے ،اجلاس میں 1500 سالہ جشن ولادت باسعادت کے سلسلے میں 12 ربیع الاول ہفتہ صبح 9 بجے نکالی جانے والی سالانہ میلاد ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔